وزیراعظم کے ویثرن کے تحت ہم نے سموگ کو کنٹرول کرنا ہے: وزیرجنگلات

وزیراعظم کے ویثرن کے تحت ہم نے سموگ کو کنٹرول کرنا ہے: وزیرجنگلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: لاہور میں پانچ لاکھ پودے اور پنجاب بھر میں بارہ کروڑپودے لگانے کا اعلان کیا، ہاوسنگ سوسائٹیز کو شجرکاری کے لئے جگہ مختص کرنے کا پابند بنایا جائیگا، لکڑی چوری کی سزاوں میں اضافہ کیا جائیگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویثرن کے تحت ہم نے سموگ کو کنٹرول کرنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ ہم نے ماحول میں بہتری لانے کے لیے یونیورسٹیوں، کالجز سمیت دہگر سرکاری و نجی اداروں میں بہت موثر مہم بھی چلائی، پنجاب میں 2020 تک 12 کروڑ 16 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ ہم مختلف سائٹس پر پودے لگائے گئے، نہروں کے کناروں پر پودے لگائے جائیں گے، ہائی ویز اور لنک روڈ پر بھی پودے لگائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا ہم سموگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ماحول کو سازگار بنانے کے لیے جگہ جگہ پر پودے لگائیں گے، ہاوسنگ سوسائٹی میں بھی پودے لگائے جائیں گے، سوسائٹی کے لیے باضابطہ ایس او پی بھی بنایا جائے گا۔

ہماری کوشش ہوگی کہ غیر درخت لگانے والی سوسائٹی کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، ہم فارسٹ مینول رولز میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں، ہم درخت کاٹنے والوں کے لیے سزائیں کافی سخت کر رہے ہیں۔ تاکہ درختوں کو بچایا جاسک ہم لکڑی چوروں کو چوری کرنے سے روکیں گے۔

 ہر ممکن کوشش کریں گے کہ درختوں کی چوری روک جائے، ہم نے 26 بلین درخت لگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے، ٹارگٹ کے لیے 2 ارب 28 کروڑ فنڈ کا اجرا ہوا، ہم وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔      

Shazia Bashir

Content Writer