چینی کے بحران کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چینی کے بحران کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چینی کےمصنوعی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کےلیےلاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کےسربراہ اظہر صدیق کی جانب سےدائر درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت،نیب اورایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرکےمصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔شوگرملز چینی کا سٹاک نہیں رکھ سکتیں، حکومت اورانتظامیہ نےچینی کے بحران سےنمٹنے کےلیےموثر منصوبہ بندی نہیں کی، چینی کا مصنوعی بحران آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کی چینی بحران کےذمہ داروں کے خلاف کارروائی اورتمام اسٹاک کی تفصیلات طلب کرنےکاحکم بھی دے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔