پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھیج دیا

پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو آٹے کی قلت کا سامنا، حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ کے باہر آٹے کا ٹرک کھڑا کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے اور ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری کو عام مارکیٹ میں آٹا نہ ملنے کی شکایت پر حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر آٹے سے بھرا ٹرک کھڑا کر دیا۔

محکمہ فوڈ کے عملہ نے بیس کلو آٹے کے پندرہ تھیلے بھی عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ کے دروازے پر  اتار دیئے، ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے محکمہ فوڈ کے اس عمل پر منسٹر ہاؤس انتظامیہ کو شکایت کی اور 790روپے میں20 کلو آٹے کا ایک تھیلہ خرید کر ٹرک اور باقی آٹا واپس بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم پی اے عظمی بخاری نے ٹی وی پروگرام میں چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ سے اپنے گھر کیلئے آٹا دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی تھی، چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹا بھجوایا۔

Sughra Afzal

Content Writer