پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین نے گوشوارے جمع کرا دیئے

 پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین نے گوشوارے جمع کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے30 اراکین نے گوشوارے جمع کرا دیئے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے115  اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی تھی، اسمبلی کے 30 اراکین نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے، مجموعی طور پراب تک 56 اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن میں اپنےگوشوارے جمع کرا چکے ہیں جن کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

رکنیت بحال ہونے والوں میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، لاہور سے (ن) لیگ کے دواراکین بلال یاسین اور سہیل شوکت بٹ شامل ہیں، چودھری خوش اخترسبحانی، رانا محمد افضل، قیصر اقبال، تیمور لالی، نذیر احمد خان، ملک غلام قاسم ہنجرہ، محمد عون حمید، سردار اویس محمد دریشک اور رابعہ احمد بٹ نے بھی الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer