حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) وزیراعظم کےبھانجےبیرسٹر حسان نیازی انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوگئے ۔  عدالت نے حسان خان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے 10 وکلا کی قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حسان خان نیازی سمیت 10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے استفسار  کیا کتنے افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا عابد حسین، سید زین، مزمل حسین، علی جاوید، عبدالرحمن، اسامہ معاز، افضل مالک، حسان نیازی، رانا عدیل ،نعیم قمر کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے۔ سکندر صدیق، محمد اعظم وغیرہ کی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی۔

وکلا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان افرد کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی ابھی کروا لیتے ہیں۔  تفتیشی افسر نے کہا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے، تین لوگ رہتے ہیں جن کے فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ نہیں ہوئے، ان تینوں افراد کو پیر تک کا وقت دیتے ہیں، فوٹو گرامیٹری کا وقت دیتے ہیں، تین وکلا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر پیر کو سماعت ہو گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔