بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے، انہوں نے اپنے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر حاضری دی جبکہ اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام ویڈیوز اور تصاویر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔

بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا سے شہرت پانے والے گپی گریوال نے خوشی کا اظہار کیا اور عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، واہگہ بارڈر لاہور پہنچ کر گارڈز سے ملتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، گپی گریوال نے گردوارہ ننکانہ صاحب میں ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وہ حسن ابدال بھی گئے اور وہاں بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

انہوں نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں لی گئیں تصاویر بھی شیئر کیں، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گپی گریوال نے بتایا کہ بہت عرصے سے پاکستان آنے کا ارادہ تھا لیکن ان کا بلاوا نہیں آیا تھا، اب انہیں بابا جی نے بلایا ہے تو وہ بابا جی کے گھر آئے ہیں، وہ پاکستان میں جس سے بھی ملے ہیں انہیں بہت پیار محبت ملا ہے، سب اپنے ہی لوگ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer