کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا اہم اجلاس

کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صوبے میں جاری کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈی جی سپورٹس ندیم سرور نے کی، اجلاس میں سپورٹس گراؤنڈ، پویلین، بیڈمنٹن، سکواش اور باسکٹ بال کے اوپن کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک انیس شیخ، ڈائریکٹر پراجیکٹ اکرم صوبن اور ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی سپورٹس ندیم سرور نے سات کھیلوں کے کیمپس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تحصیل کی سطح پر سپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer