پنجاب وائی فائی کی سہولت ختم

پنجاب وائی فائی کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب وائی فائی کے سگنلز ختم ہونے لگے، مفت وائی فائی کی سہولت، حکومت نے منصوبے کیلئے مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر لگے وائی فائی ہاٹ سپاٹ بند، سابق دور حکومت میں مفت وائی فائی کیلئے انیس کروڑ بیالیس لاکھ خرچ کئے گئے تھے۔ حکومت نے شہریوں کو مفت وائے سروس کی فراہمی روک دی  شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے وائے فائے ہاٹ سپوٹ بند، حکومت پنجاب نے مفت وائے فائے سروس کی توسیع دینے سے انکار کردیا۔

سابق دور حکومت میں شہر میں مفت وائے فائے سروس کی فراہمی شروع کی گئی تھی، حکومت پنجاب نے وائے فائے سروس کی توسیع کے کیے چوبیس کروڑ روپے کے اضافی فنڈز بیی دینے سے انکار کردیا۔  سابق دور حکومت میں مفت وائے سروس پر انیس کروڑ بیالیس لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے،  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت سے مختلف ادائیگیوں کے لیے بھی رقم مانگی تھی۔ گزشتہ روز پی ٹی سی یل نے بھی واجب الادا رقم کی عدم ادائگی پر سروس بند کردی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer