سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی نے رپورٹ دینے سے معذرت کرلی

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی نے رپورٹ دینے سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز حسین شاہ نے تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

سانحہ ساہیوال   کی تحقیقات کے لیے  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جے آئی ٹی کودی گئی ڈیڈلائن  آج شام  ختم ہورہی ہے، جبکہ جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث پانچ اہلکاروں کا تعلق ساہیوال سے تھا، ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں، آج رپورٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ بتانے کیلئے نہیں ہے، اتنے بڑے سانحہ کی تحقیقات تین سے چار روز میں مکمل نہیں ہوسکتی، قانون کے مطابق بھی تفتیش تیس روز میں مکمل کرنا ہوتی ہے۔ تین سے چار عینی شاہدین کے بیان قلمبند کئے ہیں، تمام چیزوں کی تصدیق کے بعد نتیجہ نکال سکیں گے۔

ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین، زندہ بچ جانے والے عمیر کے بیانات کہاں ہیں، حامد میر نے کہا ہے کہ اگر رپورٹ نہیں آئے گی تو ہم سوال اٹھاتے رہیں گے، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کسی طریقے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بچایا جائے۔

 یاد رہے کہ قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب پنجاب پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے مبینہ مقابلے میں دو خواتین سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer