موسمی صورتحال کے پیش نظر پروازیں تاخیر کا شکار

موسمی صورتحال کے پیش نظر پروازیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) موسم اور جہازوں میں فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے اور جانیوالی 20 پروازیں متاثر جبکہ 8 کو منسوخ کر دیا گیا۔ جبکہ متعدد ٹرینیں بھی مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکیں۔

بارش نے جہاں سردی میں اضافہ کیا وہیں پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی مثاتر کردیا ہے۔ پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 317، اسلام آباد جانیوالی پرواز 654، ملتان جانیوالی 682، اسلام آباد جانیوالی پرواز656 کومنسوخ کردیا گیا۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی 655، قومی ایئرلائن کی ملتان سے آنیوالی پرواز 681 ،کراچی سے آنیوالی پرواز 312، ابوظہبی سے آنیوالی پرواز 264 بھی منسوخ ہوگئی۔

پی آئی اے کی بیجنگ سے آنیوالی پرواز 853 دو گھنٹے، مدینہ سے آنیوالی پرواز   748 ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ قطرایئرویز کی دوحہ جانیوالی پرواز 621 پندرہ منٹ اور اتحادایئر کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 242 پچیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

پروازوں کیساتھ ٹرینوں نے بھی مسافروں کو پریشان کیا، مختلف شہروں سے لاہور آنیوالی 11 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی سے آنیوالی عوامی ایکسپریس 6 گھنٹے، کوئٹہ سے جعفرایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، کراچی سے قراقرم 7 گھنٹے، پاک بزنس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئیں۔

کراچی سے علامہ اقبال5 گھنٹے، ملتان سے موسیٰ پاک3 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی، جبکہ فیصل آباد سےغوری ایکسپریس 1 گھنٹہ، کراچی سے گرین لائن 2 گھنٹے15 منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔