نیب احتساب کرے، سیاست نہ کرے: وزیراعلی پنجاب

نیب احتساب کرے، سیاست نہ کرے: وزیراعلی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مارکیٹ ریٹ سے کم پیسوں میں کام کرایا، قوم کا پیسہ بچانا جرم ہے تو میں سزاوار ہوں، 2018ءمیں موقع ملاتوپوری دنیاسےلوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے، نیب کڑااحتساب ضرورکرے، لیکن سیاست نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق نیب میں پیشی کےبعد ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےنیب کوآڑےہاتھوں لیا۔ نیب اپنےعملے کوروکے،پی ٹی آئی کاکاسہ لیس نہ بنے۔ انکامزید کہنا تھاکہ نیب کی جانب سےنوٹس ہواتواس کی تشہیر کی گئی۔ احتساب کےنام پرانتقام اورسیاست ہو رہی ہے۔

میاں شہبازشریف کہتےہیں کہ آشیانہ پراجیکٹ میں پیسوں کی بچت کی گئی اورکسی قسم کی کرپشن نہیں کی گئی۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چنیوٹ کاخزانہ بغیربڈنگ کےدےدیاجاتاہے، ساڑھے 4 سوارب روپے پرنیب نے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔

وزیراعلی پنجاب کاکہناہے کہ نیب کے مطابق چودھری لطیف کاسڑکوں کی تعمیر کا معاہدہ ختم کرکے لاہور کاسا کو میں نے دیدیاتھا، دونوں کی پروڈکٹ اور تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جھوٹ پرچائے پربلایا گیا، اسلام آباد سیف سٹی، نندی پورپراجیکٹ سمیت دیگرمنصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو 2018الیکشن میں دنیا کے کونے سے کرپشن کی لوٹی دولت واپس لے کر آئیں گے، نیب ایسا کام نہیں کرسکتا،آئندہ نوٹس ملے گا تو جاؤں گا، ان سمیت جس نے بھی پیسے کھائے ان کو پکڑ لو۔