ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں خدا کا خوف رکھنا چاہئے: حافظ نعیم الرحمٰن

زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں خدا کا خوف رکھنا چاہئے: حافظ نعیم الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ روزہ دل میں تقویٰ پیدا کرتا ہے، تقویٰ غلط کام کرنے سے روکتا ہے، تقویٰ اللّہ تعالیٰ کی موجودگی کا احساس دلاتا ہے۔ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لئے رحمت ہے، رمضان اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹنے کا موقع دیتا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں خدا کا خوف رکھنا چاہئے، کچھ لوگ صبح شام اللّہ کے حکم کو توڑتے ہیں اور دنیا کے سامنے مذہبی بن کر رہتے ہیں، رمضان المبارک میں اللّہ تعالیٰ کی بندگی کا عہد کریں۔ 

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن پاک کے ساتھ جوڑ کر زندگی تبدیل کی جا سکتی ہے، پاکستان بنا ہی اس وعدے پر تھا کہ یہ قرآن کا نفاذ ہوگا، قرآن کے نظام کا مطلب عدل و انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا نفاذ ہوگا تو کوئی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہوگا، قرآن کا نفاذ ہوگا تو کسی کا حق نہیں مارا جا سکے گا، اسلامی نظام کا مطلب ہے کہ تمام لوگوں کے لئے مواقع ہوں گے۔