( فریحہ بتول)رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی شہر بھر میں دودھ اور دہی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مختلف علاقوں کی دکانوں پر دودھ اور دہی کی خریداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے۔
مارکیٹ میں دودھ 210 روپے فی کلو جبکہ دہی 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہر کی بیشتر دودھ فروش دکانوں پر صبح اور شام کے اوقات میں خریداروں کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں شربت، لسی، دہی بڑے اور دیگر پکوانوں کی تیاری کے لیے دودھ اور دہی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ رمضان کے دوران دودھ اور دہی سستا ہونا چاہیے اور انتظامیہ کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ریٹ پر ہی دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں۔
طلب میں اضافے اور سپلائی پر دباؤ کے باعث قیمتوں کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔