ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین پٹری سے اتر کر بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی

 ٹرین پٹری سے اتر کر بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ریاست اوڈیشہ میں چنئی جانے والی ٹرین پٹری سے اتر حادثے کا شکار ہوگئی ۔  

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں چنئی جانے والی نیو جلپائیگڑی چنئی ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر کر ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوب مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر اوم پرکاش چرن نے بتایا کہ ٹرین کولکتہ سے آ رہی تھی، کہ سابرا ریلوے سٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انجن میں خرابی کا انکشاف ہوا ہے تاہم واقعے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے اور پٹری سے اتری ہوئی ٹرین کے دونوں جانب لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔

یہ حادثہ اس ضلع میں گزشتہ سال پیش آنے والے خوفناک ٹرین سانحے کے بعد پیش آیا ہے جس میں 296 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 2 جون 2023 کو کورومنڈل ایکسپریس بہانگا بازار سٹیشن کے قریب کھڑی ایک  مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں کچھ ڈبے پٹری سے اتر کر ایک اور تیز رفتار ٹرین یشونت پور-ہوڑہ ایکسپریس سے جا ٹکرائے تھے۔