ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’بولنگ ایکشن میں غلطی‘ محمد عامر کا شاہین آفریدی کو مشورہ

’بولنگ ایکشن میں غلطی‘ محمد عامر کا شاہین آفریدی کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتاتے ہوئے انہیں مشورہ دے دیا ۔ 

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

 سابق کپتان راشد لطیف نے اس موقع پر کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے، وہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، ان کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔