ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار رکھی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید 2روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 272 روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔