ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، بھارت میچ، کھیل کا پانسہ کون پلٹ سکتا ہے؟ سارو گنگولی کی پیشگوئی

پاک، بھارت میچ، کھیل کا پانسہ کون پلٹ سکتا ہے؟ سارو گنگولی کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق بھارتی کپتان سوراو گانگولی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ ان کے مطابق، دبئی میں اسپنرز میچ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ یا ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹس میں یہ مقابلہ ہمیشہ ہائی وولٹیج ہوتا ہے,دونوں ٹیموں میں ورلڈ کلاس اسپنرز موجود ہیں، جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان سوراو گانگولی نے پیش گوئی کرتے کہا کہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے موزوں ہوگی اور یہی میچ کا فیصلہ کرے گی،بھارت کے اسپنرز کو برتری حاصل ہو سکتی ہے، کیونکہ ٹیم میں کوالٹی اسپنرز موجود ہیں۔
گانگولی کے مطابق دونوں ٹیموں کے لیے یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا، لیکن کنڈیشنز اسپن باؤلنگ کے حق میں ہوں گی،اگر اسپنرز اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، تو جیتنے والی ٹیم کی کامیابی کا بڑا انحصار ان پر ہوگا۔

سابق بھارتی کپتان سوراو گانگولی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے بھارت کو شکست دینے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ہوگی، اور یہی بھارت کو برتری دلائے گی۔
بھارت کا اسپن اٹیک زیادہ مضبوط ہے اور یہ پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے،بھارت کے پاس زیادہ مہارت یافتہ کھلاڑی ہیں، جو دبئی کی کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ میچ 23 فروری، اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں تاریخی حریف ہیں، اور ان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث بنتا ہے، بھارت کے پاس اسپن کنڈیشنز میں راویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، اور روی چندرن اشون جیسے اسپنرز میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں، جب کہ پاکستان کے پاس بھی شاداب خان اور دیگر اسپنرز موجود ہیں۔
اگرچہ گانگولی نے پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو کمزور قرار دیا ہے، لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، پاکستان کی بولنگ لائن اپ، خصوصاً فاسٹ بولرز، کسی بھی وقت میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔