ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : روپے کی قدر میں بہتری ، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.50 روپے سے کم ہوکر 279.33 روپے پر بند ہوا۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوکر 282.16 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ امارتی درہم 15 پیسے کمی سے 76.73  روپے،  سعودی ریال 9 پیسے کمی کے بعد 74.95 روپے کا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں یورو56 پیسے مہنگا ہوکر  304.58 روپے، برطانوی پاونڈ  40 پیسے مہنگا ہوکر  355.27 روپے کا ہوگیا۔