وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج2024 کی منظوری

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج2024 کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج2024 کی منظوری دے دی ۔ 
ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکچ دیا جائے گا، رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے ،ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی. آٹا، چینی،گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ کھجور،بیسن،دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ  سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔