ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور اہم خبرآگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور اہم خبرآگئی
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:رپورٹ  کے مطابق پیٹرولیم گروپ کی درآمدات،دسمبر22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 16.34 فیصدکی کمی ہوئی ۔

رپورٹ  کے مطابق دسمبر 22 میں 1.51 ارب ڈالر کے مقابلے جنوری 23 میں 1.32 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں ۔ پیٹرولیم گروپ میں پیٹرولیم مصنوعات ،خام تیل ،ایل این جی اور ایل پی جی شامل ہیں ۔
جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 12.42 فیصد کمی ہوئی۔دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم مصنوعات 3.77 کروڑ ڈالر اضافے سے 68.76 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ۔ 
رپورٹ  کے مطابق جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم مصنوعات 1 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ۔دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں خام تیل کی درآمد میں 17.85 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اس کے علاوہ جنوری 23 میں خام تیل کی درآمدات 32 کرور 42 لاکھ ڈالر رہی ،دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمدات 12.21 کروڑ ڈالر کمی سے 24 .27 کروڑ ڈالر رہی ۔جبکہ دسمبر 22 میں ایل این جی کی درآمدات 36.49 کروڑ ڈالر تھی ۔
جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمد میں 34.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دسمبر22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل پی جی کی درآمد 5.66 فیصد اضافے سے 7.14 کروڑ ڈالر رہی ۔
رپورٹ  کے مطابق رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات 1.08 ارب ڈالر کمی سے 10 ارب 61 کروڑ ڈالر رہی ،رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 14.73 فیصد کمی 4 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی ۔