سجل بہت پروفیشنل ہے:اشنا شاہ

سجل بہت پروفیشنل ہے:اشنا شاہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ملاقات میں سجل علی کو جتنا خوش اور مطمئن دیکھا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

اشنا شاہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئی جس دوران میزبان نے اشنا شاہ سے سجل علی کو کوئی مشورہ دینے کو کہا جس کے جواب میں اشنا نے تسلیم کیا کہ سجل بہت پروفیشنل ہے،  میں اسے کیا مشورہ دوں، سجل کو مجھے مشورہ دینا چاہیے۔ اشنا شاہ نے سجل کی تعریف میں کہا سجل کو خود میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، وہ میرے نزدیک بہترین شخصیت ہے، اللہ کی قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ سجل کو خود میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے ، سجل علی ایک اسٹار ہے اسے یہ بات سمجھنی چاہیے، اسے تسلیم کرنا چاہیے اور  مجھے لگتا ہے وہ اب سمجھ گئی ہے۔

 اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی  یہ میرا پہلا ڈرامہ سجل کے ساتھ تھا اگرچہ میں سجل کو کئی سالوں سے جانتی ہوں لیکن ہم اتنا نہیں ملے تھے میں اب سجل سے ملی تو جتنی خوش سجل ابھی تھی میں نے اس سے پہلے سجل کو کبھی اتنا خوش اور پر اعتماد کبھی نہیں دیکھا وہ زندگی سے بہت خوش ہے اور سجل اب زندگی میں بہت بہترین کی جگہ پر ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer