راکھی ساونت نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی

 راکھی ساونت نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عادل خان درانی کے ساتھ شادی کے بعد سے راکھی ساونت بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں اس ویڈیو میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے اپنے مسلمان بوائےفرینڈ عادل خان درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔اُنہوں نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جن میں سے ایک ویڈیو میں اُنہیں کلمہ پڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔بعد ازاں عادل خان درانی سے علیحدگی کے بعد راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مسلمان نوجوانوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتے نظر آئیں۔

Ansa Awais

Content Writer