سگیاں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوانے کی تیاریاں شروع

 سگیاں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوانے کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب  کے ہاتھوں سگیاں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوانے کی تیاریاں شروع کردیں، ایوان وزیراعلی نے سنگ بنیاد رکھنے کیلئے 24تاریخ کا سگنل دے دیا
 ایل ڈی اے حکام نے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب  سے 24فروری کو سنگ بنیاد رکھوانے کا وقت مانگا تھا ۔ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھنے کے لئے24 فروری کی تاریخ دیدی ۔ ایل ڈی اے حکام پانچ سو افراد سگیاں پر سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کرے گا۔
 سیاسی ، سرکاری ، سماجی اور حلقے کی اہم شخصیات مدعو کی جائیں گی ۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوانے کے لئے تشہیری مہم تیار کرلی ۔ ایل ڈی اے 4 ارب 32 کروڑ کی لاگت سے سگیاں منصوبہ مکمل کرے گا ۔ منصوبہ مکمل ہونے سے روزانہ ایک لاکھ دس ہزار ٹریفک کو فائدہ ہوگا ۔ سگیاں پل سے پھول منڈی چوک تا فیض پور انٹرچینج ، شیخوپورہ روڈ اور بیگم کوڑ روڈ تین پیکجز میں تعمیر ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نظر انداز منصوبے سگیاں پر فاسٹ ٹریک ورکنگ کی منظوری دی تھی