منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

Election Campaign allow
کیپشن: Election Campaign
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: سینیٹرز، وفاقی و صوبائی وزرا اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ختم کردی گئی۔ 

سینٹرز، ممبران قومی اسمبلی،ممبران صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے کو حامی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی گئی۔ الیکشن  ایکٹ 2017 میں ترامیم کردی گئیں۔  صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ترامیمی آرڈننس 2022 پر دستخط کردئیے۔ صدارتی آرڈیننس کے زریعے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 181 میں ترامیم کردی گئیں۔

الیکشن ترامیمی آرڈننس 2022  سے قبل الیکٹورل رولز 2017 کے تحت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی و صوبائی وزراء اور سینٹرز کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد تھی۔