اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع

 اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔
 محکمہ خزانہ پنجاب نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے اگلے مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین نے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دفاتر میں دیر تک بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔ افسران وملازمین بجٹ کی تیاری کیلئے ابھی سے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔ جس کے مطابق محکموں سے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جن کے پیش نظرآج سے ہی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔