قیصر کھوکھر: کورونا کے حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 2 مریض جاں بحق، مجموعی طور پر صوبے میں 24 گھنٹوں میں 7 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ سیکرٹری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 8 ہزار 531 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا کے باعث7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
لاہورسے کورونا کے179 جبکہ راولپنڈی اورڈیرہ غازی خان سے 19 انیس کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔۔