ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ حادثات بڑی سہولت سے محروم

ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ حادثات بڑی سہولت سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: شہر کے دو ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ حادثات سی ٹی سکین کی سہولت سے محروم، میو ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سی ٹی سکین مشین بھی خراب ہو گئی ہے، مریض تشخیصی سہولیات حاصل کرنے کیلئے دیگر شعبات کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت حاصل کرنے کیلئے ریڈیالوجی کا رخ کرنا پڑتا ہے، دو میں سے ایک سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے تشخیصی سہولت کے حصول کیلئے مریضوں کا رش معمول بن گیا ہے۔ میو ہسپتال کے شعبہ حادثات میں سی ٹی سکین مشین طویل عرصے سے خراب ہے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ تشخیصی سہولیات کو فعال رکھنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ 

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل پہنچا۔ میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر خالد محمود نے کی۔ کمیٹی میں پروفیسر سعید احمد، پروفیسر رانا دل آویز ندیم، پروفیسر صائمہ امیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر، ڈاکٹر عارف حسن خان، ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چودھری میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ نہ کرنے اور ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے معائنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہباز شریف کا چند دن قبل جنرل ہسپتال سے سٹی سکین اور ایم آر آئی جبکہ انمول اسپتال سے پیٹ اسکین کیا گیا ہے۔