بگ باس 14 کا تاج روبینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

بگ باس 14 کا تاج روبینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انڈیا کا مقبول ترین رئیلیٹی شو  بگ باس کا سیزن 14آخر اپنے احتتام کو پہنچ گیا، جس میں اداکارہ روبینہ دلیک نے بگ باس 14 کا تاج اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔ بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی روبینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، روبینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے، بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناء پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer