محکمہ داخلہ نےاسلحہ رکھنے والوں کوخوش کردیا

محکمہ داخلہ نےاسلحہ رکھنے والوں کوخوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)محکمہ خزانہ نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 21 دسمبرتک توسیع کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نادراسےمل کر اب تک دس لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزیشن کر چکا ہے۔ محکمہ داخلہ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن سے تین ارب روپے حاصل کر چکا ہے۔ پانچ لاکھ بک والے اسلحہ لائسنس ابھی بھی کمپیوٹرائزڈ ہونے ہیں۔ محکمہ داخلہ عوام کےمطالبے پراسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کر رہا ہے۔

گزشتہ سال2020 میں محکمہ داخلہ کی جانب سے مینویل لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لیے کی آخری تاریخ 31 دسمبر دی گئی تھی، یکم جنوری2021 سے تمام مینویل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ےتھے، مینول لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس کرانے کے لیے نادرا دافتر کا رخ کرنے والے سائلین پریشان ہیں، نادرا کی جناب سے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے 1624 فیس چارج کی جاتی رہی ہے۔

علاوہ ازیں فیس ادا کرنے باوجود بڑی تعداد میں سائلین نادرا سنٹرز میں خوار ہونے لگے،ورک لوڈ بڑھنے کی وجہ سے نادرا میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے، محکمہ داخلہ کو متعدد شکایات موصول ہونے پر محکمہ داخلہ کے افیسران نےنادار سنٹرز کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے افسران کی نے نادرا سنٹرز کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے آنے والے سائلین کی درخواستوں کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات کردی۔

اس حوالے سے  محکمہ داخلہ نےتمام ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن تیز کرنےکاحکم دیا تھاجبکہ گاؤں اورمساجد میں اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کےاعلانات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی، محکمہ داخلہ کا کہناتھا کہ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزکرنےسے غیرقانونی اسلحہ کی خریدو فروخت روکی جاسکےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer