جیلانی پارک میں فائرنگ کامعاملہ،ملزم کون نکلا؟

جیلانی پارک میں فائرنگ کامعاملہ،ملزم کون نکلا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) ڈاگ شو کے دوران جیلانی پارک میں فائرنگ کا معاملہ،شو کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم کلب کا سیکرٹری نکلا ، پولیس نے کینل کلب آف پاکستان کے صدر کینتھ منموہن رائے کی مدعیت میں ایک نامزد اور 45 نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس میں درج ہونےوالے مقدمے کے متن کے مطابق مرکزی ملزم محمد نصر اللہ کلب کا غیر فعال سیکرٹری ہے۔ملزم محمد نصر اللہ جواریوں سے مل کر شو فلاپ کروانے کی کوشش کرتا ہے۔مرکزی ملزم نصراللہ گزشتہ روز 45 افراد کو ڈسکہ سے ساتھ لایا۔ ملزمان کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ سے 7 افراد زخمی ہوئے۔ ملزمان نےمیکسیکو سے آئے جج کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر میں پولیس نے دفعہ 148،149،506،427،440 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گزشتہ روز ریس کورس پارک میں جاری ڈاگ میں گولیاں چل پڑیں جس کے باعث وہاں موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، فائرنگ کا تبادلہ  2 گروپوں میں ہوا، جن کے درمیان اچانک کسی بات پر بحث وتکرار شروع ہوئی اور معاملہ سنگین ہوگیا، فائرنگ کرنے والے دو گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور ہونے خوفناک واقعات نے خوف وہراس کی فضا قائم کررکھی ہے، جرائم پیشہ عناصر پولیس کوچکمہ دے کر یا اس کو بھاری رشوت دے کراپنے گھناؤنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے معاشرے کی جرائم بڑھ رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer