میڈیکل کے اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

میڈیکل کے اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 8 ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خالی عہدے پر تعیناتی کیلئے جنرل کیڈر ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کرلیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 8 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کے خالی عہدے کیلئے جنرل کیڈر ڈاکٹرز سے 2 مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ پی آئی سی، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، لیڈی ایچی سن ہسپتال، انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال فیصل آباد اور گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ میں ایم ایس کے عہدے پر تعیناتی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ نشتر ڈینٹل ہسپتال اور ڈینٹل سیکشن پی ایم سی فیصل آباد کے ایم ایس کے عہدے کیلئے بھی درخواستیں مانگی گئی ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے گریڈ بیس کی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے گریڈ انیس اور بیس کے ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔