سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ ہفتہ بھر کے دوران سونا تین ہزار چھ سو روپے مہنگا ہوا جبکہ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چورانوے ہزار چھ سو روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمتوں نے بھی نئے ریکارڈ مرتب کیے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بائیس قیراط فی تولہ سونا چھیاسی ہزار چھ سو روپے کا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں ساٹھ ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار چھ سو تینتالیس ڈالر رہی۔

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید مندے کا شکار رہیں۔ دوسری شہریوں کی مصنوعی جیولری کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔