سندر روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

سندر روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)شہر میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے،ایسا ہی ایک واقعہ سندر روڈ پر پیش آیا۔

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ  حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان  حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں،سندر روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

رکشہ اور مزدہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے موقع کر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،عینی شاہدین کا کہناتھا کہ سندر پر مزدے کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار مزدہ رکشہ سے ٹکرا گیا، حادثے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کی لاش کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer