اداکارہ ریما کی معروف بھارتی اداکار کیساتھ تصویریں وائرل

اداکارہ ریما کی معروف بھارتی اداکار کیساتھ تصویریں وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہرجمیل)پاکستان کی مشہور اداکارہ ریمانے بھارتی اداکار کے ساتھ تصویریں خود وائرل کیں،مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین میاں اسد احسان کےصاحبزادے میاں احمد احسان کی شادی معروف بیوٹیشن حنا بیگ کےساتھ ہوئی،دعوت ولیمہ کا اہتمام ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں کیا گیا،جس میں بھارت سے آئے اداکار شتروگن سنہا نے بھی شرکت کی،اس موقع پربھارتی اداکار کےساتھ تقریب میں موجود مہمان تصاویراترواتے رہے۔

شتروگن سنہا کا کہنا تھاکہ انہیں ہمیشہ پاکستان آنےپر بہت پیار ملتا ہے،وہ دعا کرتےہیں کہ دونوں ممالک کےدرمیان پیاربھی مزید بڑھے،لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان بھی اس تقریب میں شریک تھیں،پاکستانی اداکارہ ریما نےان کے ساتھ تصویریں بنائی، بھارتی اداکار کے ساتھ تصویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

View this post on Instagram

Attended wedding in Lahore . . #shatrughansinha #lahore #weddingbells #qawalinight

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer