گاجر کانجی مشروب کےطبی فوائد

گاجر کانجی مشروب کےطبی فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)کانجی یا گاجر کانجی ایک روایتی پنجابی مشروب ہے،کانجی انتہائی مزیدار ترش مشروب ہے، قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کے پیش نظر کانجی کا مشروب تیار کیا جاتا ہے یہ ایک روایتی پنجابی مشروب ہےجو کہ  انتہائی مزیدار ترش ہوتا ہے،سرخ رنگ سے روغن کی گئے مٹی کے گھڑوں میں یہ گاجروں سے بنا شربت ٹھنڈی تاثیر کے سبب قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے ،یہ شربت ستا ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے،ریڑھی بان کے مطابق کئی اجزاء کے استعمال سے اس مشروب کی تیاری ممکن بنائی جاتی ہے،کانجی بازاروں اور گلیوں میں فروری کے مہینے سے مئی تک سیل ہوتی ہے۔

کالی گاجر،رائی،کلونجی،چقندراورکالےنمک کےامتزاج سےتیارہونےوالایہ مشروب اپنےاندربےشمارفوائد سموئے ہوئے ہے، گرمی کی حدت کم کرنےمیں یہ مشروب بےمثال ہےجوفوری اثرکرکےطبیعت کو ہشاش بشاش کردیتاہے،مزیدارترش مشروب ہونےکی وجہ سےیہ ہاضمہ کےلیے بہت مفیدہے، مہنگائی کےاس دورمیں بیس روپےمیں ملنےوالایہ سستا مشروب کسی نعمت سے کم نہیں،شہرکےگنجان آباد علاقوں میں سجے کانجی کے ٹھیلوں پر کانجی پینےوالوں کا رش اس بات کا ثبوت ہےکہ لوگ آج بھی پرانی روایات کوزندہ رکھے ہوئےہیں۔

گاجر کی کانجی جو کہ عام طور پر کالے رنگ کی گاجروں سے بنتی ہے،اس کی تین اقسام ہے: سفید، سرخ، اور شربتی (کالا)، گاجر کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے، گاجر جگر کے سدے کھولتی ہے اور جسم کو طاقت دینے میں لاثانی سبزی ہے، مثانہ و گردہ کی پتھری گاجر کے جوس سے ٹوٹ کر خارج ہو جاتی ہے، گاجر کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے،دل کے امراض میں مفید ہے ۔

گاجر میں تمام سبزیوں سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے، کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سے بنائی جانے والی کانجی جو نمکین اور مزیدار مشروب ہے، کانجی بھوک بڑھاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے،کانجی گرمیوں کا بہترین تحفہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer