پاکستان آٹو شو میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچنگ کا شاندار جشن

پاکستان آٹو شو میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچنگ کا شاندار جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاک سوزوکی نے پاکستان آٹو شو 2020 میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچنگ کا شاندار جشن منایا۔ پاک سوزوکی کے ایم ڈی ماسافومی ہارانو نے آلٹو کی کامیابی پر صارفین کا شکریہ ادا کیا اور آلٹو کے نئے فیچرز کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔
ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو شو 2020، میں پاک سوزکی جانب سے لگائے جانے والے سٹال میں اپنی بہترین گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی نمائش کے لیے رکھیں، پاک سوزوکی کے آٹو شو 2020 میں اپنی نئی جدید معیار کی کار آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچنگ کا جشن منایا، ایم ڈی پاک سوزوکی ماسافومی ہارانو سمیت کمپنی کی مینجمنٹ نے کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ایم ڈی پاک سوزوکی ماسافومی ہارانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل نیو آلٹو کئی مفید خصوصیات سے آراستہ ہے جیسے ایندھن کی بچت، دور جدید کی جاپانی ٹیکنالوجی، تین سال یا ساٹھ ہزار کلو میٹر وارنٹی، کشادہ وجاذب نظر ڈیزائن اسے دوسروں سے منفرد کرتے ہیں، پاکستان میں اسے بہترین پذیرائی ملی ہے۔
سوزوکی کمپنی مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ آل نیو آلٹو کا آغاز انتہائی کامیاب رہا جو کہ 2019 میں صرف سات ماہ میں اس کی تعداد فروخت پچیس ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اسے بہترین ڈیبیو کار بنا دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔