آٹے کی قیمت میں حیران کن کمی

آٹے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) مہنگائی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،  لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ سے خریدی جانے والی گندم کے آٹے کی قیمت میں 3 روپے کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چکی آٹے کی قیمت 65 روپے سے کم کر کے 62 روپے فی کلو کر دی، غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 200 سے 300روپے فی من کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں مزید 200 سے 300 روپے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے،جس کے بعد غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت  1600سے1700 فی من ہوگئی ہے، رواں ماہ پرائیویٹ گندم خرید کر آٹا پیسنے والی چکیوں نے آٹےکی قیمت میں چھ روپے فی کلو کی کمی کی ہے۔

آٹاچکی مالکان کا مزید کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی چکی آٹے کی قیمت میں مزید کمی کر دیں گے، تاہم سرکاری گندم حاصل کرنے والی چکیاں 45 روپےفی کلومیں ہی فروخت کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer