ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں کا نیا انکشاف

ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں کا نیا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث ایس ایس پی مفخرعدیل کی کہانی میں ایک اور نیا موڑ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی حراست میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں نے نیا انکشاف کردیا،تفتیش میں انکشاف میں کیا کہ تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنےکا کہہ کرمنگوائے گئے،مفخر عدیل نے ڈرامہ لکھا، شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا،  تیزاب لانے کی ذمہ داری اہلیہ کے ملازم عرفان کی تھی۔

عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلن لاتا رہا،دھول اڑانے کے لئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کے لئے منگوائی، پولیس حکام کا کہناتھا کہ عرفان کی گرفتاری کے لئے تین جگہوں پر چھاپے مارے گئے،عرفان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی،مفخر عدیل نے 3 بار لوکیشن بدلی۔

واضح رہے کہ پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی نے بھی اہم انکشافات کئے تھے،اپنے بیان میں اسد بھٹی نے بتایا کہ شہبازتتلہ کو مفخرعدیل نے7فروری کوشراب میں گولیاں ملاکردیں،مفخرعدیل نےتکیےسےشہبازتتلہ کاسانس بندکیا،لاش کےٹکرے  تیزاب سےبھرےڈرم میں رکھےگئے،بڑےڈرم سے مواد2چھوٹےڈرموں میں ڈال کرجیپ میں رکھاگیا،یہ ڈرم گندے نالے میں بہادئیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer