کامران کی بارہ دری کو تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ

کامران کی بارہ دری کو تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) کامران کی بارہ دری کے اطراف40 کنال پر مصنوعی جنگل بنانے کا فیصلہ ، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کامران کی بارہ دری کو بہترین ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت کامران بارہ دری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، اے ڈی جی پی ایچ اے طارق بسرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنم صدیق سمیت آرکیالوجی، ٹی ڈی سی پی، محکمہ جنگلات و دیگر افسران نے شرکت کی۔

 کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کامران بارہ دری کو مکمل تفریح گاہ بنانے کیلئے راوی دریا کے کنارے سے بارہ دری تک جیٹی پل کی تعمیر کو بھی منصوبہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کامران بارہ دری کے بالمقابل راوی کی بائیں طرف 40 کنال ایریا میں منی جنگل لگایا جائے گا تاکہ دریا میں زیادہ پانی آنے کی صورت میں کنارے پر درخت قائم رہ سکیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ راوی کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کرکے گرین ایریا قائم کیا جائے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ کامران بارہ دری ایک پوٹینشیل ٹورسٹ سائٹ ہے جس کو مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بارہ دری کو مغل شہنشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے بڑے بیٹے کامران مرزا نے بنوایا، بابر کے بعد مغلیہ سلطنت کا وارث کامران مرزا کا بھائی نصیر الدین محمد ہمایوں بنا، ہمایوں نے فراخ دلی سے یہ علاقہ اپنے بھائی کامران مرزاکو دے دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer