’’22 کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘

’’22 کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام ہوئیں ہیں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائر نگ بھارتی دہشت گردی ہے۔

       گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاوس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، نر یندر مودی صرف امن ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطر ہ بن چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی پالیسوں کی ایف اے ٹی ایف میں تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کردار کو پوری دنیا سراہا ہے، چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

 احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کی غر یب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہون نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے معاہدے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں، چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتیں پاکستان میں آزاد ہیں، کر تار پور منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا دنیا بھر کے سکھوں کیلئے تحفہ ہے ۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت میں آرایس ایس کے غنڈے اقلیتوں کے قاتل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer