ایف بی آر کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو یاد دہانی نوٹس

ایف بی آر کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو یاد دہانی نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لوکل گورنمنٹ کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا معاملہ، ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو یاددہانی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ودہولڈنگ زون نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا سال 2011 کا آڈٹ شروع کررکھا ہے، ایف بی آر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں اور اخراجات کا مکمل ریکارڈ مانگا گیا تھا- ایف بی آر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے دفاتر کی تعمیر و مرمت کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ایف بی آر ذرائع  کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

ایف بی آر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو یاد دہانی کا نوٹس جاری کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer