میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: City42 - Lahore Board, Matric Exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے، پانچ لاکھ سے زائد امیدواروں کی نگرانی کیلئے پانچ ہزار اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔

میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، لاہور بورڈ نے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لیں، رواں سال میٹرک امتحان میں پانچ لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے جن کیلئے 821 امتحانی سنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔

چیئرمین بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا ہےکہ  بورڈ کے پاس امتحانی ذمہ داریوں کے لئے عملے کی تعداد پوری ہے، لاہور بورڈ اپنے تمام معاملات اور امتحانی ذمہ داریاں متعلقہ قوائد وضوابط کے مطابق سرانجام دے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer