سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی رپورٹ میں خلیل اور اسکی فیملی بے گناہ قرار

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی رپورٹ میں خلیل اور اسکی فیملی بے گناہ قرار
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident, Lahore, JIT
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد علی، علی اکبر) سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل، مقتول خلیل اوراس کے اہل خانہ کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں ذیشان پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہو نے کی تصدیق کر دی گئی۔

 جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذیشان کے فون پرمشکوک افراد سے رابطوں کے درجنوں پیغامات ملے ہیں۔ سی ٹی ڈی کو ملنے والی انٹیلی جنس رپورٹ بھی ذیشان سے متعلق ہی تھی۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ذیشان کے بھائی احتشام اور وکیل فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا۔

 انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بچانے کے لیئے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق میڈیا ہر خبریں سننے کے بعد ہی پتہ چلا، ہمیں کسی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں دی جو ہمارا قانونی حق ہے۔مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے کہاکہ جن کے حکم پر آپریشن کیا گیا، ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارروائی میں خلیل اور اس کے اہل خانہ کو بچایا جاسکتا تھا لیکن سی ٹی ڈی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گاڑی کے اندر سے فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس لیے مقدمے میں زیرِ حراست6 اہلکار ہی گناہ گار ہیں۔علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer