ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سلمان رفیق کامینٹل ہسپتال کادورہ، محفوظ انتقال خون پرمیٹنگ میں شرکت

خواجہ سلمان رفیق کامینٹل ہسپتال کادورہ، محفوظ انتقال خون پرمیٹنگ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصراللہ: صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کامینٹل ہسپتال کادورہ، محفوظ انتقال خون پرمشاورتی میٹنگ میں شرکت، باورچی خانے اورآڈیٹوریم کاافتتاح بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرسپیشلائزڈہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ  میں ہونے والی بلڈبینک اتھارٹی کی ماہانہ مشاورتی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں صوبہ کے مختلف شہروں سے آئے بلڈبینکوں کے ماہرین بھی شریک تھے۔ ماہرین نے محفوظ انتقال خون پراپنی تجاویزپیش کیں اورمسائل سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پرمینٹل ہسپتال کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے خون کی ترسیل اورڈونرزکے ریکارڈپرمبنی ایک سوفٹ ویئربھی متعارف کرایا۔ خواجہ سلمان رفیق نے مینٹل ہسپتال کے آڈیٹوریم کاافتتاح کیا، انتظامات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت نے مینٹل ہسپتال کے نئے باورچی خانے کا افتتاح کیا۔