(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے پیپکو کی جانب سے افسران کی سنیارٹی لسٹ کو کمپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات نظر انداز کر دیئے، ڈیڑھ ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود کمپنی انتظامیہ سنیارٹی لسٹ آویزاں کرنے میں ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے افسران کی سنیارٹی لسٹ پر پیپکو کے احکامات نظر انداز کر دیئے ہیں، پیپکو نے جنوری میں سینارٹی لسٹ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور بارہ جنوری تک سنیارٹی لسٹ پر رپورٹ طلب کی تھی تاہم ڈیڑھ ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود سنیارٹی لسٹ کو جاری نہیں کیا گیا، پپیکو نے لیسکو سے سینارٹی لسٹ پر رپورٹ لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ جنوری تک سنیارٹی لسٹ کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپکو نے سینارٹی لسٹ پر ہونے والے اعتراضات کے خاتمے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا، پروموشن بورڈ پر بعض افسران کے سنیارٹی لسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے تاہم تحفظات کی دوری کے لئے لسٹ کو آویزاں کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔