ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر19بوائزکے بعد سینئیر گرین شرٹس نے بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ سوشل میڈیا پر فارم کی واپسی کےچرچے

Shadab Khan, Big Bash, Sidny Thunder, Barsabin Heat, Under19, Green Shirts,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے کرکٹ فینز کے لئے دو دن میں خوشی کی دوسری خبر آ گئی۔

انڈر 19 گرین شرٹس کی روایتی دشمن کے سینے پر مونگ دلنے والی فتح کے بعد  بڑے گرین شرٹس بھی سوپرب فارم میں آ گئے۔ قومی ٹیم کے باؤلر نے حیران کن پرفارمنس سے اچھے اچھوں کے چھکے چھرا دیئے۔

کینبرا میں کرکٹ کی سب سے اہم لیگ بِگ بیش میں آج پاکستانی سٹار باؤلر کا ڈنکا بج گیا۔ آل راؤنڈر باؤلر شاداب خان نے ایسی باؤلنگ کی کہ سب کہنے پر مجبور ہو گئے کہ شاداب  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فارم میں آگئے ہیں۔

  لیگ سپن سپیشلسٹ شاداب  نے بِگ بیش میں سڈنی تھنڈر کو  پہلی کامیابی دلوا دی اور شاہین آفریدی کی ٹیم برسبین ہیٹ فیوریٹ ہونے کے باوجود ہار گئی۔ 

پیر کو سڈنی تھنڈر نے مانوکا اوول میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ کو 34 رنز سے شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کے اوپنرز سیم کونسٹس اور میتھیو گلکس نے شاندار آغاز فراہم کیا اور سنچری  کی شراکت  کی، سڈنی تھنڈر نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔

سیم کونسٹس نے 45 گیندوں سے 63 رنز کئے جس میں 8 چوکے شامل تھے، میتھیو گلکس 48 گیندوں سے 76 رنز بنا کر  ٹاپ سکور رہے۔

وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے  11 گیندوں سے 25 رنز کر کے اچھا مجموعہ یقینی بنایا۔ انہوں نے 2 چوکے اور 2 چھکے مارے۔

برسبین ہیٹ کے سٹار باؤلر بھی پاکستان تھے؛  شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جیک وائلڈرمتھ نے 2 اور میتھیو کوہن مین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی اور کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا، جس کی وجہ شاداب  کی  باؤلنگ کو مانا گیا۔

  شاداب نے برسبین ہیٹ کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کیا، کولن منرو، جیک وائلڈرمتھ  اور میٹ رینشاؤ کی وکٹیںانہوں نے گرائیں۔

برسبین ہیٹ کی جانب سے ہیو ویبن نے 26 گیندوں سے 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی۔ میکس برائنٹ نے 18 گیندوں سے  25 رنز کا اضافہ کیا، لیکن دوسرا کوئی بیٹر شاداب کی گھومتی بالز کے آگے ٹِک نہ سکا۔ 

شاداب نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی جیت دلوا دی۔

سوشل میڈیا پر شاداب کی اس شاندار کارکردگی کے بعد اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی قومی ٹیم میں شمولیت ک کے امکانات بڑھ جانے کی باتین ہونے لگی ہیں۔