سٹی42: کہتے ہیں کہ شادیاں آسمانوں میں طے ہوتی ہیں، زمین پر تب بھی ملنے کے لئے کچھ نہ کچھ بہانہ تو بنتا ہے، وزیراعلیٰ مریم کے صاحبزادے، میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کے لئے بہانہ کیا اور کیسے بنا؛ کچھ کچھ تفصیل سامنے آ ہی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں، دولہا اور دلہن کے گھروں میں رونقیں لگی ہوئی ہیں، ڈھولکیں بج رہی ہیں اور تیاریوں کو جلدی جلدی مکمل کرنے کے لئے رات گئے تک کام ہو رہے ہیں۔
عوام جاننا چاہتے ہیں کہ لاہور کے ممتاز سیاستدان شیخ روحیل اصغر کی پوتی اور جنید کا رشتہ کیسے بندھا اور کیسے بات شادی تک پہنچی۔ اس ضمن میں اب تک بہت کم معلومات سامنے آئیں لیکن اب کچھ کچھ پتہ چک رہا ہے کہ-شادی یقیناً لکھی تو آسمانوں میں گئی تھی- لیکن یہاں لاہور میں، دونوں گھرانوں کی بات شادی تک کیسے پہنچی۔
لاہور کے دبنگ ترین سیاستدان کی پہچان رکھنے والےمسلم لیگی رہنما روحیل اصغر نے اپنی پوتی اور مریم نواز کے بیٹے کے رشتے کی بابت بتایا کہ ’میری پوتی شانزے اور مریم کی چھوٹی بیٹی ماہ نور بہت اچھی دوست ہیں‘۔ گویا جنید صفدر کی چھوٹی بہن ماہ نور اس رشتے کا ذریعہ بنیں
شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ دونوں فیملیز کی ملاقات ہوئی جس میں جنید صفدر کیلیے شانزے کو پسند کیا گیا اور پھر اُن کے گھر والوں نے باقاعدہ رشتہ دیا جس کو ہم نے قبول کرلیا۔
روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقریبات 16 جنوری سے 18 جنوری 2026 کے دوران ہوں گی۔ مہندی کی رسم جاتی امرا میں ہوگی اور بارات لاہور سے ہی چلے گی البتہ ولیمہ جاتی امرا میں ہو گا۔