ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھگڑے، تشدد کے مقدمہ میں ایمان مزاری اور ہادی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

 جھگڑے، تشدد کے مقدمہ میں ایمان مزاری اور ہادی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کی لڑائی جھگڑے اور تشدد کے مقدمہ میں ضمانتوں میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ 
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ  لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزمہ ایمان مزاری، ملزم ہادی علی چٹھہ  اور ان کے ساتھی ملزموں  کی درخواستوں پر ان سب کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل آج وقت کم ہونے کی وجہ سے  نہ ہوسکے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش کی ضمنی  رپورٹ مکمل کرن کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔  عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں اور مدعیوں کے وکلاء کو دلائل  پیش کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔