ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان بورڈ کا اکتوبر میں نئی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان

افغان بورڈ کا اکتوبر میں نئی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغان بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے نام سے نئی فرنچائز بنیادوں پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 پہلا سیزن 2026 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر کے قریب) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، اس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 افغان بورڈ کے مطابق لیگ میں نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ یا نیلامی آئندہ برس جون، جولائی میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ افغان لیگ کا ایک ایڈیشن 2018 میں بھی کھیلا گیا تھا، جس میں کرس گیل، برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل تھے، ادائیگی اور شفافیت کے مسائل کی وجہ سے لیگ بند ہوگئی تھی، اب اسے بحال کیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer