ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز  سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت زون میں چلا گیا ، 18 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 422 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔  

ا دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی۔